ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : کانگریس لیڈران کے خلاف ای ڈی کی کارروائی - بھٹکل بلاک کانگریس نے دیا صدر ہند کے نام میمورنڈم

بھٹکل : کانگریس لیڈران کے خلاف ای ڈی کی کارروائی - بھٹکل بلاک کانگریس نے دیا صدر ہند کے نام میمورنڈم

Mon, 20 Jun 2022 19:04:23    S.O. News Service

بھٹکل 20 / جون (ایس او نیوز) ملک کی آزادی سے پہلے 1938 میں پنڈت جواہر لال نہرو اور دیگر کانگریسی لیڈران کی طرف سے قائم کیے گئے ایسو سی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کے اثاثوں کو 2012 ینگ انڈیا لمیٹیڈ کے نام پر منتقل کیے جانے کے بعد جو تنازع کھڑا ہوا ہے اور اب منی لانڈرنگ (پیسوں کا غیر قانونی حصول و تبادلہ) کے الزام میں  اینفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی)  کی طرف سے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف  کی جا رہی کارروائی پر پورے ملک میں کانگریسی کارکنان احتجاج کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔ 

    اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر بھٹکل تعلقہ بلاک کانگریس کمیٹی نے آج اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت سے صدر ہند کے نام میمورنڈم دیا ۔ جس میں صدر ہند سے   درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور حکومت کو کانگریسی لیڈران کے خلاف ای ڈی کی تمام کارروائیوں کو روکنے ، کانگریسی کارکنان کی جانب سے ہو رہے پرامن احتجاج میں مزاحم نہ ہونے  اور دہلی میں واقع آل انڈیا کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریسیوں کے داخلے اور اس کے استعمال کی راہ میں پولیس اور ای ڈی کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی ہدایات جاری کریں ۔

اسسٹنٹ کمشنر کی غیر  موجودگی میں دفتر کے ایک اہلکار نے میمورنڈم وصول کیا، البتہ  میمورنڈم دینے سے پہلے بلاک کانگریس صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک کی قیادت میں کانگریس دفتر سے منی ودھان سودھا تک ایک ریلی نکالی گئی تھی  جو شمس الدین سرکل ہوتے ہوئے اے سی دفتر پہنچی تھی  اس موقع پر مظاہرین نے  بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔  کانگریس کے سنئیر لیڈران جے ڈی نائک  اور راما موگیر سمیت کافی دیگر اراکین  بھی موجود تھے۔

 


Share: